شام میں اس وقت 2000 امریکی فوجی موجود ہیں: پینٹاگان

واشنگٹن (یواین پی)امریکی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ شام میں اس وقت 2000 امریکی فوجی موجود ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تعداد اس سابقہ اعلان سے زیادہ ہے جس میں شام میں 900 امریکی فوجیوں کی موجودگی کا بتایا گیا تھا۔پینٹاگان کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے واضح کیا کہ جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ ہم ہمیشہ یہ کہتے رہے کہ شام میں تقریبا 900 امریکی فوجی موجود ہیں، تاہم آج مجھے معلوم ہوا کہ عملی طور پر شام میں عملی طور پر 2000 کے قریب امریکی فوجی ہیں۔