کراچی(آن لائن)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ گورنر ہاؤس میں گورنرز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا گیا‘گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں گورنرز کانفرنس کا فیصلہ کیا گیا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 7جنوری 2025 کو سندھ گورنر ہائوس میں منعقدہ گورنرز کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔