فیلڈ سٹاف کے ذریعے پودے شہریوں کے گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں:ایم ڈی احمد عثمان جاوید
لاہور (خصوصی رپورٹ)رواں مون سون شجرکاری مہم کے دوران اب تک لاہور کے شہریوں کو 74,500 سے زائد پودے مکمل طور پر مفت فراہم کیے جا چکے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور، احمد عثمان جاوید نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ان کی دہلیز پر پودے پہنچانے کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 32,000 سے زائد شہریوں کو ان کے گھروں پر پودے مفت پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر قائم خصوصی کیمپوں کے ذریعے 42,500 پودے شہریوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ ایم ڈی احمد عثمان جاوید نے مزید بتایا کہ مفت پودوں کے حصول کے لیے ہزاروں شہری ایجنسی کی ا?فیشل ہیلپ لائن 1399 پر رابطہ کر رہے ہیں، جہاں موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری عمل درا?مد کرتے ہوئے فیلڈ سٹاف کے ذریعے پودے شہریوں کے گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ:"زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہی ہماری آئندہ نسلوں کے محفوظ اور سرسبز مستقبل کی ضمانت ہے۔ شہری اس مون سون سیزن میں بڑھ چڑھ کر پودے لگائیں۔