لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ کے علاقے جنازگاہ میں 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق مزنگ کے علاقے جنازگاہ قبرستان میں 55سالہ شخص کی لاش ملی ،متوفی کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی جو گھر والوں سے ناراض ہو کر کافی عرصے سے قبرستان میں رہائش پذیر تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔