ویب ڈیسک: دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے زیورات خریدار طبقہ مزید دباؤ میں آ گیا ہے۔
پاکستانی مارکیٹ
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے تک جا پہنچا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس نرخ 20 ڈالر بڑھ کر 3345 ڈالر تک پہنچ گئے۔
چاندی کی قیمت
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 78 روپے اضافے سے 4013 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.78 ڈالر کے اضافے سے 37.80 ڈالر تک پہنچ گئی۔