رواں سال کمپلینٹ سیل میں7365درخواستیں موصول،7052 نمٹا دی گئیں،313 پرقانونی کارروائی
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سیل شہریوں کی دادرسی کا اہم ذریعہ بن گیا ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال کمپلینٹ سیل میں7365درخواستیں موصول،7052 نمٹا دی گئیں313درخواستوں پرقانونی کارروائی کی جا رہی ہے وزیراعلیٰ پورٹل سے موصول ہونے والی68میں سے67درخواستیں نمٹا دی گئیں سی سی پی او آفس آنے والے2280شہریوں کی2205درخواستیں نمٹائی جا چکیں بذریعہ ڈاک موصول5017 میں سے4780درخواستوں پر کارروائی مکمل ہوگئی ہیں سی سی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سیل شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔کمپلینٹ سیل عوامی مسائل کے حل کے لئے مسلسل مصروف عمل ہے۔کمپلینٹ سیل سے پولیس سے متعلقہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے مظلوم کی دادرسی اور انصاف کی بروقت فراہمی لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے