پاکستان نے بھارتی پروازوں پر فضائی پابندی 23 ستمبر تک بڑھا دی

پاکستان نے بھارتی پروازوں پر فضائی پابندی 23 ستمبر تک بڑھا دی

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ مزید ایک ماہ کے لیے جاری رکھا ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق بھارتی پروازیں، خواہ مسافر ہوں یا کارگو، سرکاری ہوں یا نجی، ملکیت میں ہوں یا لیز پر لیے گئے ہوں، پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔ پابندی فوجی اور سول دونوں قسم کے طیاروں پر لاگو ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان مسلسل چوتھے ماہ بھارت کی پروازوں پر پابندی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کا پس منظر 23 اپریل 2025 ہے، جب بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان کیا، جو مبینہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا تھا۔

اگلے روز، 24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود، زمینی نقل و حرکت اور دوطرفہ تجارت مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ہر ماہ پابندی میں توسیع کی گئی: پہلے 23 مئی، پھر 23 جون، 19 جولائی کو 24 اگست تک، اور اب تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 23 ستمبر 2025 تک برقرار رہے گی۔