کے پی میں 26 کروڑ کے سگریٹ چوری ہونے کا انکشاف

 خیبرپختونخوا میں سرکار نے خود چوری کی اور سرکار ہی اب تفتیش کر رہی ہے
قائمہ کمیٹی داخلہ نے ایف بی آر حکام کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا: فیصل رحمان
اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ  میںخیبرپختونخوا میں ایف بی آرکی ملی بھگت سے26 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، قائمہ کمیٹی داخلہ نے ایف بی آر حکام کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ  کا اجلاسرمین کمیٹی فیصل سلیم رحمان  کی صدارت   میںمنعقد ہوا ۔اجلاس میں میں ایف بی آرکی ملی بھگت سے چھبیس کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ چوری کا معاملہ سامنے آیا۔چئیرمین کمیٹی فیصل سلیم رحمان نے کہا خیبرپختونخوا میں سرکار نے خود چوری کی اور سرکار ہی اب تفتیش کر رہی ہے۔حکام نے بتایا صوابی پولیس کے مطابق سگریٹ کے 2828 کارٹن سرکاری گودام سے چوری ہوئے جو ایف بی آر کے پاس تھا،