کینیڈا: 30 ہزار افراد اسائلم کیلئے نااہل، ملک چھوڑنے کی ہدایت

کینیڈا: 30 ہزار افراد اسائلم کیلئے نااہل، ملک چھوڑنے کی ہدایت

کینیڈین محکمہ امیگریشن نے اسائلم درخواستوں پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تقریباً 30 ہزار افراد کو نااہل قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے تقریباً 9 ہزار بھارتی شہری بھی متاثر ہوئے ہیں، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد یا غیر اہل قرار دی گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ افراد کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد پناہ کی درخواست دینے والے دیگر افراد بھی اس پالیسی کی زد میں آ سکتے ہیں۔حکام کے مطابق یہ اقدامات امیگریشن نظام کو منظم کرنے اور غیر قانونی یا غیر مستند اسائلم کیسز کو کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔