سینیٹ کمیٹی اجلاس میں اقبال آفریدی کے بیٹے کے اسائلم پر انکشاف

سینیٹ کمیٹی اجلاس میں اقبال آفریدی کے بیٹے کے اسائلم پر انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے بیٹے کے اٹلی میں اسائلم لینے سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔

اجلاس کے بعد صحافیوں کی جانب سے سوالات پر اقبال آفریدی سیخ پا ہوگئے اور اپنے بیٹے کے اسائلم لینے کے معاملے کا دفاع کرتے رہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کی صورتحال تشویشناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق متعدد افراد پہلے بھی بیرون ملک اسائلم لے چکے ہیں اور یہ ایک وسیع رجحان ہے۔اقبال آفریدی نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں موقع ملا اور وہ سمجھ گئے کہ سیاسی صورتحال بہتر نہیں ہو رہی تو وہ بھی ملک سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر سکتے ہیں۔