غزہ پر اسرائیلی حملہ، 3 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملہ، 3 فلسطینی شہید

غزہ میں رات گئے ہونے والی بمباری کے ایک واقعے میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ حملہ جنوبی غزہ میں خان یونس کے شمال مغرب میں واقع العمل محلے میں الزقزوق موڑ کے قریب کیا گیا، جہاں اسرائیلی فضائی یا زمینی کارروائی کے نتیجے میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔غزہ وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری صورتحال میں اب تک مجموعی طور پر 72,553 افراد جاں بحق اور 172,296 زخمی ہو چکے ہیں۔حکام کے مطابق حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور امدادی سرگرمیاں محدود وسائل کے باوجود جاری ہیں۔