تہران(خصوصی رپورٹ)تہران میں حکام نے صیہونی ریاست کیلئے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو سزائے موت سنا دی ایرانی عدالتی ذرائع کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے حساس معلومات دشمن ملک تک پہنچائیں جسے قومی سلامتی کے خلاف سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔قدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے دونوں افراد کو سزائے موت کا حکم دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں پر سخت کارروائی جاری رہے گی