ایران اور شام میں کشیدگی سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں: پوپ لیو

ویٹی کن سٹی(آئی این پی )عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے  کہ ایران اور شام میں کشیدگی سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ویٹی کن  سے جاری بیان کے مطابق پوپ لیو کا کہنا ہے کہ بات چیت اور امن و امان کو فروغ دینا ضروری ہے، یوکرین میں توانائی تنصیبات پر حملے سے سردی سے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے متاثرہ افراد کیلئے دعا کی اور تشدد کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی۔