سرگودھا میں لیگی ایم پی اے رانا منور غوث کی گاڑی پر فائرنگ،خوش قسمتی سے محفوظ رہے

سرگودھا(آئی این پی )سرگودھا میں صوبائی حلقہ پی پی 78 سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں وہ خوش قسمتی سے حملے میں محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔  رپورٹ  کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب رانا منور غوث اپنی گاڑی میں کسی نجی مصروفیت کے سلسلے میں سفر کر رہے تھے۔ اسی دوران اچانک نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔ ان کے ہمراہ موجود محافظوں نے فوری طور پر صورتحال کو بھانپتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔