لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گرین ٹاون میں خلیل سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,گلشن راوی میں خالد سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،شایدرہ ٹاون میں صفدر سے1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,مغل پورہ میں نوید سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون, ڈیفنس میں طلحہ سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ٹبی سٹی اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال گارڈن ٹاؤن اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔