فلو، وائرل انفیکشن کا حملہ، ہزاروں شہری شکار

 سرکاری، نجی ہسپتالوں ،کلینکس پر مریضوں کا رش، کوروناکے سب ویریئنٹ کے پھیلاو کا بھی خدشہ 
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد فلو ،وائرل انفیکشن کا شکار ،شہر میں کوروناکے سب ویریئنٹ کے پھیلائو کا بھی ممکنہ خدشہ برقرار ،بیمار اور بزرگ افراد فلو اور وائرل انفیکشن سے زیادہ متاثر ہسپتالوں اور نجی کلینکس و ہسپتالوں میں معمول سے زیادہ فلو اور وائرل انفیکشن کے کیسز رپورٹ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ویریئنٹ کی چھان بین کیلئے تاحال کوئی ٹیسٹ نہیں کئے جا رہے ہیں ، عالمی ادارہ صحت نے بھی تاحال کسی بھی کورونا کے سب ویریئنٹ کا اعلان نہیں کیا۔ماہر امراض پلمونولوجسٹ پروفیسرڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا ہے کہ فلو ،کھانسی اور چیسٹ انفیکشن کے مریض ماسک کے استعمال کو یقینی بنائے، بیمار افراد اور بچے و بزرگ حالیہ موسم میں زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں ،فلو اور وائرل انفیکشن میں مبتلا مریض مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں ،حالیہ ممکنہ کورونا کے سب ویریئنٹ سے خطرے کی کوئی بات نہیں ،شہریوں کو چاہئے کہ ماسک کے ساتھ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔