ویب ڈیسک: میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن کیا جس میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوگیا، جس کے ٹانگ میں گولی لگی۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔