ساہیوال ( خصوصی رپورٹ)روڈ بلاک کرنے اورحکومت کے خلاف نعرہ بازی کے الزام میں 4افراد گرفتار ?14/15نامعلوم ملزمان فرار ?16ایم پی او اورکار سرکار مداخلت کے الزام میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق شرقی بائی پاس چوک کے قریب شہریار وغیرہ18/19افرادروڈ بلاک کرکے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے کہ غلہ منڈی میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں روکاتو ملزمان مزاحمت کرکے پولیس کانسٹیبل غلام حسین سے دست و گریبان ہوئے اورکانسٹیبل کا پرس جس میں نقدی5500روپے تھی گر نے پر چوری کرلیا۔ پولیس نے شہریار ?محمد جنید ?نوید احمد اور محمد اویس کوگرفتار کرلیا جبکہ14/15نامعلوم ملزمان فرارہوگئے۔