سینیٹ میں نعرہ لگانے پر سابق امریکی میرین کو پولیس نے باہر نکال دیا

برائن میکگینس اجلاس کے دوران نعرے لگا تے رہے کوئی بھی اسرائیل کے لئے لڑنا نہیں چاہتا
واشنگٹن(آئی این پی) امریکا میں ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی پر سینیٹ کی ایک سماعت کے دوران احتجاج کرنے والے سابق فوجی کو زبردستی ہال سے باہر نکال دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی میرین برائن میک گینس سماعت کے دوران صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ وہ آئندہ انتخابات میں گرین پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی نشست کے امیدوار بھی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برائن میکگینس اجلاس کے دوران نعرے لگا رہے تھے کہ کوئی بھی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا باہر نکال دیا