پولیس نے مشکوک خاتون کو گرفتار کرلیا، 2لاکھ 30ہزار روپے ،2 موبائل برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)حافظ آباد سے بھائی کے علاج کیلئے آئی خاتون کا بیگ چوری ہونے کا واقعہ پیش آیاایس پی سٹی بلال احمد کے نوٹس پر میو ہسپتال چوکی نے فوری ایکشن بیگ میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد رقم اور 2 موبائل تھے۔ترجمان پولیس کے مطابق چوکی میو ہسپتال پولیس نیہسپتال سے ہی مشکوک خاتون کو گرفتار کر لیاملزمہ کو کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزمہ کی تلاشی لینے پر بیگ ،نقد رقم برآمد کرکے خاتون کے حوالے کر دی گئی علاج کیلئے آئی فرحت بی بی نے رقم واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیاگرفتار ملزمہ کو مزید کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیاایس پی سٹی بلال احمد نے انچارج چوکی میو ہسپتال اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین زمہ داری ہے