لاہور(کرائم رپورٹر)میو ہسپتال میں او پی ڈی کے کمرہ نمبر 28 میں آگ بھڑکنے سے کچھ سامان جزوی طور پر متاثر ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ذرائع کے مطابق آگ بظاہر شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں لگی،جس پر ہسپتال عملے اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیاہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ کمرے میں غیر ضروری فرنیچر اور دیگر سامان موجود تھا آگ معمولی نوعیت کی تھی، کچھ سامان جزوی متاثر ہوا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا