لاہور(کرائم رپورٹر) 2مختلف علاقوں میں 2افرادکی پراسرار ہلاکت ہوئی پولیس کے مطابق شاہدرہ بیگم کوٹ میں نجی سٹور کے واش روم سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ نشتر کالونی فیروزپور روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی