واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے پریس کانفرنس روم میں بلی کے داخل ہونے پر صحافی حیران رہ گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ سکیورٹی کے اعتبار سے دنیا کی حساس ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ وائٹ ہائو س کے سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود ایک بلی نا صرف وائٹ ہاوس میں داخل ہوئی بل کہ وہ پریس کانفرنس روم میں بھی پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ صحافیوں نے اس بلی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، بلی کا نام سوفی بتایا جارہا ہے۔ بعد میں وائٹ ہائوس کے عملے نے بلی کے مالک کو ڈھونڈ کر بلی اس کے حوالے کردی۔