کالعدم تنظیم فتنۃ الہندوستان کا اہم دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان کے صوبے ہلمند میں 17 ستمبر 2025 کو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا رپورٹس نے بھی اس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
پس منظر
گل رحمان فتنۃ الہندوستان (مجید بریگیڈ) کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔
وہ جعفر ایکسپریس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔
دہشتگرد پاکستانی سیکیورٹی فورسز، چینی شہریوں اور عام عوام سمیت مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث رہا۔
بڑے حملے جن میں ملوث تھا
جعفر ایکسپریس دھماکا
کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ
گوادر پی سی ہوٹل پر دہشتگردی
خضدار اسکول بس دھماکا
کراچی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ خودکش دھماکا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا
عالمی ردعمل
امریکہ پہلے ہی فتنۃ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔پاکستان اور چین نے اس گروپ کو اقوام متحدہ کی دہشتگرد فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق گل رحمان کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان سرزمین اب بھی پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔