لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں معاہدے کو خوش آئند قراردیاگیا۔