لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں سرفراز سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاون میں ریاض سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں اشفاق سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں عبداللہ سے 1لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں جاوید سے1لاکھ 30ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نصیر آباد اور سندر سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد ہڈیارہ اور فیصل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔