اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)دیپالپور سے بائیک لفٹر گینگ گرفتار کرکیلاکھوں روپے مالیت کی 8موٹر سائیکلیں برآمدکرلی گئیں پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور پولیس کی کارروائی میں بائیک لفٹر گینگ کے دو ارکان کو پکڑا گیا، ملزموں کی شناخت بشیر اور ولی کے ناموں سے ہوئی ، جن کے قبضے سے 20 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جس میں نقدی اور 8 موٹرسائیکلز شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز بھی برآمد ہوا۔ دوران تفتیش ملزموں نے دیپالپور میں متعدد بائیک چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔