شیڈول معمول پر نہ آسکا ، ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ،مسافرخوار

لاہور (خصوصی رپورٹ )ریلوے انتظامیہ کے دعوئوں کے برعکس ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا ،مختلف شہروں سے آنیوالی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،مسافروں کی تعداد میں بھی کمی ریکارڈر لاہور سے کراچی جانیوالی قراقرم ایکسپریس کو مسافرکم ہونے پر منسوخ کردیا گیاجوگزشتہ 7 روز میں چھٹی دفعہ منسوخ ہوئی۔ مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیاگیا۔ کراچی سے آنیوالی علامہ اقبال ایکسپریس 6 گھنٹے 20 منٹ ،فرید ایکسپریس 5 گھنٹے 20 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 5گھنٹے،کراچی ایکسپریس4گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،ملت ایکسپریس اورشالیمار ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اور عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہوئی، ٹرینیں لیٹ ہونے پرمسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔