آج کیلئے پٹرول 5 روپے 16 پیسے سستا، نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے لٹر ہو گئی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج کیلئے کمی کردی گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 69 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔