اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی داوڑ کنڈی، جمال احسن نیازی اور میاں غوث محمد کو پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہائوس پہنچا دیا گیا، تینوں ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 9 گرفتار ارکان میں سے 5 کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے۔ پارلیمنٹ لاجز میں تینوں ارکان کی رہائش گاہیں سب جیل قرار دی جا چکی ہیں۔