پولیس مقابلہ، 37مقدمات کاڈاکو زخمی،گرفتار

 ممتاز 33 چک کے قریب واردات پرپکڑاگیا،موٹر سائیکل ،نقدی ، اسلحہ برآمد 
شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)شیر گڑھ میں پولیس مقابلہ ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ 15 کال پر اطلاع ملی کہ 33 ون اے ایل شیر گڑھ میں ڈاکوشہری غلام مصطفیٰ سے لوٹ مار کررہے ہیں اور موٹر سائیکل ونقدی چھین لی ہے ،گشت پر موجود شیر گڑھ پولیس جہانزیب حاکم خاں ایس ایچ او کی زیرقیادت فوری موقع پر پہنچ گئی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت دفاع کیا اسی اثنا میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا جسے پولیس نے پکڑ کر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ اسکے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہو گئے، پولیس نے واردات میں چھینی گئی موٹر سائیکل،49 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت ممتاز حسین ولد شماں شیخ سکنہ حسین گڑھ کے نام سے ہوئی جو پنجاب پولیس کو37 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔