نجی شعبہ کو مشاورت اور پالیسی سازی میں شامل کرناہوگا: محمد علی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)مشیر نجکاری محمد علی نے کہا ہے پرائیویٹ سیکٹر کو مشاورت اور پالیسی سازی میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، پرائیویٹ سیکٹر کی سوچ پالیسی سازوں سے مختلف ہو سکتی ہے، پالیسی سازوں کو طے کرنا ہے کس بات کو سننا ہے اور کس کو نہیں۔ ایک بیان میں مشیرنجکاری محمد علی نے کہا کہ ملک میں پالیسی سازوں کو ایسی پالیسی بنانی ہے جو ترقی کیلئے سازگار ہو، اسلام آباد اصل بزنس حب نہیں ہے، بزنس حب کراچی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد ہیں