راولپنڈی ٹیسٹ ‘ اہم پاکستانی بائولر ثاقب خان انجری کے باعث باہر

راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کے اہم بالر ثاقب خان انجری کے باعث باہر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ثاقب خان بائیں ہیمسٹرنگ میں تنا کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں مزید بولنگ نہیں کرسکے۔ثاقب نے اپنے دوسرے اوور کے دوران سری لنکا کی دوسری اننگز کے آغاز میں لاہیرو یوڈارا کو آئوٹ کرنے کے بعد میدان چھوڑ دیا تھا، انہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ رواں میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔