ثاقب خان ڈیبیو پر 7وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بائولر بن گئے

 محمد نذیر، محمد زاہد اور ابرار احمد بھی ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7، 7 وکٹیں لے چکے ہیں
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بائولر بن گئے۔ثاقب خان اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں5وکٹ ہال لینے والے پاکستان کے 16ویں بائولر بھی بن گئے۔واضح رہے اس سے قبل محمد نذیر، محمد زاہد اور ابرار احمد بھی ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7، 7 وکٹیں لے چکے ہیں۔