خاتون کی موت قتل نہیں، خودکشی تھی‘3افراد ایک نہتے ملزم کو نہ روک سکے: عدالت
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے گواہ ناقابل اعتماد نکلنے پر بیوی کے قتل میں گرفتار ملزم کو بری کر دیا ہے،لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا ملزم محمد ریاض کو عمر قید کی سزا کا حکم کالعدم قرار دیا ۔ عدا لت کے مطابق مقتولہ کی موت قتل نہیں، خودکشی تھی،3 عینی شاہدین کے باوجود عدالت نے بیانات ناقابلِ یقین قرار دے دئیے ،عدا لت نے سوال کیا کہ3 افراد ایک نہتے ملزم کو نہ روک سکے،ایف آئی آر میں 8 گھنٹے 45 منٹ کی تاخیر ہوئی ہے۔ ،جوہر آباد پولیس نے 2023 میں ثمینہ شفیع کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے مزید کہاوارث مسیح کیس کا اصول یہاں لاگو نہیں ہوتا ،جسٹس محمد وحید خان کی جانب سے فیصلہ جاری کیا گیا۔