خواتین پر تشدد کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ

پہلے یہ طے ہو کہ تشدد ہوا ہے یا نہیں ، ایسا عمل بالکل نہیں ہونا چاہیے:مشیر برائے سیاسی امور
لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا، ایسا عمل بالکل نہیں ہونا چاہیے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ موقع پر موجود لوگوں سے باز پرس ہونی چاہیے، ان کا موقف بھی لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہ طے ہو کہ تشدد ہوا ہے یا نہیں، خواتین پر تشدد کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا، ایسا عمل بالکل نہیں ہونا چاہیے۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ اگر ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو قانونی چارہ جوئی کریں، جس وجہ سے ملاقاتیں روکی گئی ہیں، اس کو عدالت میں غلط ثابت کریں۔اْن کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے ذریعے انارکی پھیلانے کی کوششوں پر ملاقاتیں روکی گئیں، پی ٹی آئی عدالت جائے اور وہاں مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرے۔رانا ثناء￿  اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اگریہ الزم ہے تو اس کو عدالت میں غلط ثابت کریں، ملاقات کی اجازت مل  جائے، دھرنا دینے کے بجائے عدالت میں جانا چاہیے، درخواست دائر کریں۔