ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی، جس کے دوران پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔سماعت کے دوران جسٹس عقیل عباسی نے وکیل شہزاد شوکت سے کہا کہ کیس میں الزام فارم 45 اور 47 میں تضاد کا ہے، اور دونوں فارمز کا فرق ریکارڈ میں واضح نظر آ رہا ہے۔ وکیل نے کہا کہ مخالف فریق نے صرف 4 فارم 45 کی نقول فراہم کی ہیں، جس پر جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ایک بھی نقل سامنے آجائے تو کافی ہے۔
جسٹس عرفان سعادت نے سنگین الزامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مخالف فریق نے ایک رات پہلے بیلٹ پیپر غائب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ وکیل نے فیصلے میں جج صاحب کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا، جس پر جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ کم از کم ایک حلقے میں شفافیت آنا چاہیے۔جسٹس شاہد وحید نے سوال کیا کہ کیا وکیل چاہتے ہیں کہ صرف ان کی دستاویزات کی بنیاد پر انتخابات کو جائز قرار دے دیا جائے؟