35ہزارسے زیادہ قبیلہ ماروی کے لوگوں کاپارلیمنٹ کے باہر متنازع بل کے خلاف احتجاج
آکلینڈ(آئی این پی)نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں برطانوی نوآباد کاروں اور قبیلہ ماروی کے لوگوں کے درمیان دستاویز کی دوبارہ تشریح سے متعلق متنازع بل پر ہزاروں قبائیلیوں نے درالحکومت پر دھاوا بول دیا۔35ہزارسے زیادہ لوگوں نے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے باہر متنازع بل کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے 9روزہ پرامن احتجاج کے اختتام دارالحکومت پر دھاوا بول کرکیا۔ پر امن احتجاج پورے ملک میں ہوئے۔ہیکوئی قبیلے کے شرکاء نے دارالحکومت ویلنگٹن میں مارچ کیا۔ انہوں نے اپنے جسم پر ماوری قبیلے کے پرچم لپیٹے ہوئے تھا۔بہت سے ناقدین کا خیال ہے کہ یہ بل ماوری قبیلے کی خودمختاری اور خود ارادیت کے لیے خطرہ ہے، ممکنہ طور پر ان کی زمین اور وسائل پر ان کے حقوق اور اختیار کو کم کر رہا ہے۔ اس بل کو ماوری ثقافت اور شناخت کے لیے خطرہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔