بھارت کی تمام تینوں میچز میں فتح ، نیوزی لینڈ کو دو میں شکست

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے تمام تینوں میچز میں فتح حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دو میچز میں شکست کا سامنا رہا۔دلچسپت بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں گروپ اے سے ہیں اور کارکردگی کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ کہنا درست ہوگا کہ ایک اچھا فائنل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔جہاں بھارت کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے تو وہیں نیوزی لینڈ کے بلے باز بھی کم نظر نہیں آتے جس کا ثبوت انہوں نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف دیا جبکہ بولنگ میں بھی کیویز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔