پاکستان نے 2028 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی بھی کر لیا

ورلڈکپ :  پاکستان سپرایٹ میں پہنچ گیا

 پاکستان ’گروپ آف ڈیتھ‘میں شامل، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا،عثمان طارق اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار کارگردگی نے گرین شرٹس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔شاندار کارگردگی کی وجہ سے  پاکستان نے ورلڈ کپ 2028 کیلیے براہ راست کوالیفائی کر لیا،دیگر ٹیموں میں بھارت ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا ، زمبابوے ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں،پاکستان قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے بھی براہِ راست کوالیفائی کرلیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی 8 ٹیموں نے 2028 کے ورلڈ کپ میں اپنی جگہ یقینی بنالی ہے۔2028 کا ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میزبان ہونے کی حیثیت سے آسٹریلیا نے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا۔براہِ راست کوالیفائی کرنے والی دیگر ٹیموں میں بھارت ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا ، زمبابوے ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔سپر 8 مرحلے میں پاکستان کو سخت مقابلوں کا سامنا ہوگا جہاں اس کا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ  کے خلاف ہوگا۔ دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ سے کھیلا جائے گا جبکہ 28 فروری کو پاکستان کا ٹاکرا سری لنکا سے ہوگا۔گروپ 1: بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔گروپ 2: پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بار گروپ 2 کو ‘گروپ آف ڈیتھ’ سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ یہاں پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور گھریلو حالات کا فائدہ اْٹھانے والی سری لنکا جیسی بڑی ٹیمیں موجود ہیں