ویلنگٹن(یواین پی)نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کے بعد حکام نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 77 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو شہر کی تاریخ کی شدید ترین بارشوں میں سے ایک ہے۔ اس موسلا دھار بارش کے نتیجے میں اچانک سیلاب، سڑکوں کی بندش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔شہر کے مرکزی کاروباری علاقے اور جنوبی نواحی علاقوں میں کئی سڑکیں زیر آب آ گئیں،