اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس 30مارچ اتوار کو طلب کر لئے گئے ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہوگا، جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔اجلاس میں مذہبی سکالرز، ماہرین موسمیات اور دیگر شرکت کریں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الفطر منانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔