اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی علی شاہ کی 2مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26نومبر احتجاج پر درج کیسز کی سماعت پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی علی شاہ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایم پی اے علی شاہ کی ضمانت پانچ، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ پولیس کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ علی شاہ کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آبپارہ میں دو مقدمات درج ہیں۔