پی ٹی آئی کی رکن صنم جاوید کی 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

لاہور (آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے  کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن  صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔   عدالت نے صنم جاوید کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔