برطانیہ میں حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار‘52 لاکھ پاؤنڈز جرمانہ

حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک 9.4 ملین پائونڈ ٹیکس ادا نہیں کیا‘برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا

   لندن(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں سابق وزیر اعظم  نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا  ۔  نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پائونڈ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے، حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک 9.4 ملین پائونڈ ٹیکس ادا نہیں کیا۔حسن نواز کے خلاف برطانوی حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بارے میں سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کی گئی ہیں، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز سے جرمانے کی وصولی کا امکان ہے۔