لاہور(کرائم رپورٹر)3 محرم الحرام کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق شہر بھر میں گزشتہ روز 395 مجالس اور 18 عزاداری جلوس برآمد ہوئے۔46 اے کیٹیگری، 263 بی کیٹیگری اور 86 سی کیٹیگری کی مجالس منعقد ہوں گی، جبکہ تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے چاق و چوبند افسران اور اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیف سٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کے ذریعے مسلسل ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکیس