لاہور(کرائم رپورٹر) انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق اشتہاری مجرم نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر اپنی اہلیہ بسمہ شہزادی کو فائرنگ کر کے بیدردی سے قتل کر دیا تھا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال نے بتایا کہ ملزم کو پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں اشتہاری مجرم قانون کی گرفت میں آیا ہیڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ پولیس اور پراسیکیوشن کے باہمی تعاون سے گرفتار اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔دریں اثنا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر انچارج انویسٹی گیشن محمد صدیق اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔