طالبان رجیم میں افغانستان دہشتگردوں کی پناہ گاہ ،کالعدم داعش کاسرغنہ گرفتار

افغان سرزمین پر داعش میڈیا چیف کی گرفتاری نے طالبان کا دہشت گرد چہرہ بے نقاب کر دیا 
کابل(آئی این پی )طالبان رجیم میں افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا جہاں کالعدم داعش کا ایک اور سرغنہ گرفتار کرلیا گیا ۔افغان سرزمین پر موجود داعش میڈیا چیف کی گرفتاری نے طالبان کا اصل دہشت گرد چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان عالمی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ اور لانچنگ پیڈ بن چکا ہے۔ترک جریدے اناطولیہ ایجنسی کے مطابق ترک انٹیلی جنس نے سرحدی علاقے کے قریب افغانستان سے آپریٹ کرنے والے دہشت گرد گروہ داعش خراسان کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ ترک انٹیلی جنس نے افغانستان سے کام کرنے والے داعش خراسان کے میڈیا سربراہ احمد قازانجی کو گرفتار کیا