کیس ڈی جی ایف آئی اے کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت ،پٹیشن نمٹا دی گئی
راولپنڈی (آئی این پی )ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے آسٹریلین نیشنل 9 سالہ ہانیہ کی چکوال میں سی سی ڈی کے ہاتھوں قتل کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق پٹیشن مسترد کر دی جبکہ کیس ڈی جی ایف آئی اے کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کے ساتھ پٹیشن نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے 9 سالہ ہانیہ کے قتل کی جوڈیشل انکوائری اور ایف آئی اے سے تفتیش سے متعلق دائر رٹ پٹیشن پر سماعت کی، درخواست گزار میاں آصف محمود ایڈووکیٹ ، سی سی ڈی اور پولیس افسران عدالت پیش ہوئے۔ پولیس حکام نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ہانیہ قتل واقعہ کا مقدمہ درج ہے، ملزم بھی گرفتار ہے