نئی دہلی(آئی ا ین پی) بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست نہیں ہے، ہم اسے کسی مثبت مذاکراتی فریق کے طور پر نہیں دیکھتے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدے کے لیے پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے بھارت اور اسرائیل کی قیادت کو شدید بے چین کر دیا ہے۔ایران امریکا امن معاہدہ ناکام بنانے کیلئے یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ پھر سامنے آگیا اور بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر کی حالیہ گفتگو نے بھارت اوراسرائیل کے مذموم عزائم کو بے نقاب کردیا